آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے اعزاز میں اگلے ہفتے لاہور میں استقبالیہ تقریب ہوگی

اتوار 18 اگست 2019 00:55

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ایک سو اٹھائیس ٹیسٹ میچوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے والے آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے اعزاز میں اگلے ہفتے لاہور میں استقبالیہ تقریب ہوگی۔علیم ڈار کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں ،قومی ٹیم کے سابق مینجر اور کپتانوں کے کپتان اظہر زیدی نے بتایاکہ ڈار صاحب نے امپائرنگ میں جس طرح پاکستان اور اس کلب کا نام روشن کیا ہے۔

اس کی جتنی بھی تعریف اور پذئرائی کی جاے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

پی اینڈ ٹی جم خانہ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی علیم ڈار کے شاندار استقبال کا پروگرام بنایا ہے۔ تقریب ایل سی سی اے گراونڈ میں کلب کے نیٹ پر ہوگی، دن اور وقت کا تعین علیم ڈار کی مشاورت سے طے کیا جائے گا، کلب کے وائس چئیرمین محمد امین, پیٹرن خالد محمود، عاشق قریشی، سلمان کاظمی کلب کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق , عمران نذیر ، عامر نذیر، طارق رشید ، محمد وقاص، آئی سی سی امپائر احسن رضا، میچ ریفری عزیز ملک اور کلب سے وابستہ سابق اورموجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے علیم ڈار کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا جاے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں