ایل ڈی اے نے منظور شدہ رہائشی سکیموں کو کم از کم 2 سے 20ہزار تک نئے درخت لگانے کا ٹاسک

پیر 19 اگست 2019 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) رواں موسم برسات کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام منظور شدہ رہائشی سکیموں کو ان کے رقبے کے پیش نظر سے کم از کم دو ہزار سے 20ہزار تک نئے درخت لگانے کا ٹاسک دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی طرف سے ان سکیموں کو رقبے کے اعتبار سے 15پودے فی کنال لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ان پودوں کی اونچائی چھے فٹ سے کم نہ ہو۔ایل ڈی اے نے ان سکیموں کی طرف سے شجر کاری یقینی بنانے اور اس کام کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں