پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین کے لیے خوشخبری، پہلا سپورٹس فیسٹیول جلد ہو گا

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سفارش پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سپورٹس گالاپنجاب اکتوبر میں کروانے کی تیاری کا حکم دے دیا

منگل 20 اگست 2019 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سفارش پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پہلے سپورٹس گالاپنجاب کا اسی سال اکتوبر میں کروانے کی تیاری کا حکم دے دیا۔سپورٹس گالا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی مرد اور خواتین ملازمین کے لیے کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین کو پہلے سپورٹس فیسٹیول جلد کروانے کی بڑی خوشخبری مل گئی۔

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سفارش پر ڈائریکٹر جنرل نے تیاری کا حکم دے دیا۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا پنجاب اسی سال اکتوبر میں کروانے کے انتظامات کیے جائیں۔سپورٹس گالا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی مرد اور خواتین ملازمین کے لیے کھیلوں کے مقابلوںکا اہتمام کیا جائے۔

(جاری ہے)

عمر تنویر بٹ کا مزید کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین انتہائی سخت ڈیوٹی نبھا رہے ہیں،دن رات کام اور فرائض کی ادائیگی کے ساتھ تفریح بھی ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کھیلوں کا ہر سطح پرفروغ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا میں انتظامی مدد کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کی مدد بھی لی جائے گی۔سپورٹس گالا پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین کے لیے صحت مند پنجاب کے پیغام کی تحریک پیدا کرے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کو آئندہ سات روز میں پلاننگ مکمل کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں