ایل ڈی اے کی چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی‘چاردیواریاں‘زیر تعمیر سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی فیروز پور روڈ پر واقع چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران البشیر ہومز ‘الفجر سٹی پرانا کاہنہ‘النور پارک شہزادہ روڈ اور القمر ہومز شہزادہ روڈ کی زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘سائٹ آفس ‘ گرین بیلٹس اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں