نیشنل کالج آف آرٹس کی مختلف کلاسوں میں داخلہ جاری

اتوار 15 ستمبر 2019 17:30

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء)نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ایم فل میں داخلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ماسٹر پروگرامز میں ملٹی میڈیا،ویژول آرٹس اور انٹیریئر ڈیزائن ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں ملٹی میڈیا، ویژول آرٹس ، انٹیریئر ڈیزائن اورایم فل ان کلچرل سٹڈیز میں داخلہ جاری ہے۔ این سی اے میں داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 2اکتوبرمقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے انٹرویوز اور انٹری ٹیسٹ اکتوبر میں ہوں گے۔ داخلہ سے متعلق مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پر www.nca.edu.pk دستیاب ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں