انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی طرف سے ڈپٹی کمشنر لاہو رکو عہدے سے ہٹا نے کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

صالحہ سعید کو ڈی سی کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور محمد اصغر کو ڈی سی لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھر مار،سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار کیاتھا-قبل ا زیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاجاچکاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں