الحمرا ء میں بچوں کے ڈراموں میں ڈینگی آگاہی خاکے پیش کیے جائیں گے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء

اتوار 22 ستمبر 2019 15:55

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کہا ہے کہ الحمرا ء میں بچوں کے ڈراموں میں ڈینگی آگاہی خاکے پیش کیے جائیں گے۔انہوں نے بچوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پتلی تماشہ،بچوں کے ڈراموں ’’عینک والا جن‘‘، ’’ الہ دین کا چراغ‘‘ اور’’ تعلیم‘‘ دیکھنے والے سینکڑوں بچوں کو ڈینگی وائرس سے بچنے کی تدابیر بتائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لیے سب اداروں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ہالز، ادبی بیٹھک، لان، فائر ایریاز اور تمام جگہوں پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کا سپرے کر دیا گیا ہے۔الحمراء کے پروگراموں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں جنہیں صحت بخش ماحول مہیا کیا جا رہا ہے۔ الحمرا افسران کی3 رکنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر الحمرا کی اندرونی اور بیرونی جگہوں کی انسپکشن کر رہی ہے، الحمراء کے کمرشل ڈراموں کے آغاز سے قبل ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں