وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا،ملک مبشر علی گوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماملک مبشر علی گوگانے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب دورہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کی جانب سے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت وزیراعظم کی قائدانہ حکمت عملی اورکامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت کا مطالبہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے‘ انہوں نے مزید کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی ان کشمیری بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں اور بچوں کو ساتھ ہے جو دو ماہ سے زائد کے کرفیو کے باوجود ثابت قدم ہیں ، بھارتی فوج کا کوئی بھی ظلم و ستم ان کے جذبہ اور جوش کو کم نہیں کر سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں