وفاقی کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کئے، فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہیں،مومنہ وحید

منگل 15 اکتوبر 2019 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء)چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وفاقی کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں، وفاقی کا بینہ کے فیصلوں پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہیں، مصنوعی طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے متبادل توانائی کی پالیسی کا مجوزہ مسودہ تیار کیا جا چکا ہے جو کہ جلد کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 04 اکتوبر 2019 کے اجلاس میں لئے جانے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی تجویز آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زندگی بچانے والی ادویات اور انکی مناسب قیمت میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی کابینہ نے رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) آرڈنینس 2019 کے تحت ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اسلام آباد کا ماسٹر پلان آج سے ساٹھ سال پہلے مرتب کیا گیا تھا۔ بیس سال پہلے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے کوشش کی گئی لیکن اس پر پیش رفت نہ ہو سکی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیشن نے موجودہ ماسٹر پلان کا جائزہ لیکر اسے آئندہ بیس سالوں کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے تجاویز مرتب کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے ایک سیکٹر (G-6) کو ماڈل کے طور پر استعمال کیا جائے گا تاکہ تجویز شدہ اصلاحات کو پہلے مرحلے میں اس سیکٹر میں نافذ کیا جا سکے۔ ماسٹر پلان میں ترمیم کے لئے بنیادی تھیم/خیالیہ گرین ایریاز کا تحفظ، زوننگ ریگولیشن میں کوئی تبدیلی نہ کرنا، وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر، تعمیرات کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور قوانین کا یکساں اطلاق شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں