صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کاتحصیل آفس میلسی کا دورہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل آفس میلسی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم کے تحت تحصیل آفس کے احاطے میں پودا لگایا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے ریلوے روڈ میلسی پر پودے لگا کر گرین بیلٹ کاافتتاح بھی کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آکسیجن کی فراہمی کا بڑاذریعہ ہیں۔ ہمیں اجتماعتی کاوشوں سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے اور شجر کاری کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں