ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے حضرت داتا گنج بخش کے 976 واں سالانہ عرس کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:26

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے حضرت داتا گنج بخش کے 976 واں سالانہ عرس کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامامکمل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے داتا دربار کے بیرونی اور اندرونی حصے میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے۔غیر معمولی صفائی اقدامات کرنے کا مقصد حضرت داتا گنج بخش کے عرس سے قبل عقیدت مندوں، زائرین سمیت شہریوں کوصفائی ستھرائی کے احسن اقدامات فراہم کرنا اور مرتب کردہ صفائی پلان کو حتمی شکل دینا تھا۔

ا یل ڈبلیو ایم سی کے مرتب کردہ خصوصی صفائی پلان کے مطابق داتا دربار کے اطراف میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے کے لئے 10سے زائد مخصوص ورکرز، اضافی کوڑے دانوں کی تقسیم اور واٹر کولر بھی فراہم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے داتا دربار کے اطراف میںآگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جو عرس کے اختتام تک روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔

اس آگاہی مہم اور داتا دربار انتظامیہ کو اضافی کوڑے دانوں ،ورکرز میں نئے یونیفارمز،واٹر کولر سمیت دیگرآپریشنل مصنوعات تقسیم کی گئیں جس میں چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اور ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان سمیت ایل ڈبلیو ایم سی افسران نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے اطراف میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

داتا گنج بخش عرس سے قبل صفائی انتظامات کرنے کیلئے خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔کوڑے دانوں کی تقسیم اور خصوصی صفائی سکواڈ کی تشکیل کا مقصد عوام کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ عرس سے قبل داتا دربار کے اندرونی اور بیرونی حصے کی خصوصی دھلائی بھی کی جائے گی مزید عقیدت مندوںاور شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی قائم رکھنے میں محکمہ کا ساتھ دیں ۔شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں