سوسائٹی آف سرجنز لاہور کے سالانہ انتخابات ،جنرل ہسپتال کے پروفیسر محمد فاروق افضل صدر منتخب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد فاروق افضل بھاری اکثریت سے سوسائٹی آف سرجنز لاہور کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔سوسائٹی کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف بردار ی 20اکتوبر بروز اتوار شام7بجے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور میں منعقد ہوگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مختار رندھاوا اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد فاروق افضل کو سوسائٹی آف سرجنز لاہور کا صدر منتخب ہونے پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ادارے کے فیکلٹی ممبران نے مبارکباد دی اور اُن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا ا ظہار کیا ہے ۔دریں اثناء اس انتخاب پر پروفیسر محمد فاروق افضل نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر جس اعتما د کا اظہار کیا گیا ہے وہ اُس پر پورا اتریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں