شیریں حنا اصغر نے ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور کا چارج سنبھال لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 16:15

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) شیریں حنا اصغر نے ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی سی اور یلوے لاہور کا چارج سنبھالنے سے پہلے شیریں حنا اصغر مغلپورہ ڈرائی پورٹ میں بطور ڈپٹی ٹریفک منیجر فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں۔ شیریں حنا اصغر ایک قابل، محنتی اور ایماندار افسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے بعد ڈی سی او ریلوے لاہور نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہر کام میرٹ پر ہوگا اور ٹیم ورک کے طور پر مسافروں کیلئے سہولیات میں بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ریلوے لاہور ڈویژن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامرنثار چوہدری سمیت تمام افسران و عملے نے انہیں خوش آمدید کہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں