وزارت ریلوے، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی2 افسران کے تقرر و تبادلے

پیر 21 اکتوبر 2019 16:15

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزارت ریلوے نے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20اور21کے 2 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کے آفیسر دوست علی لغاری کو ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر سے تبدیل کر کے فیڈر ل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز جبکہ گریڈ 20 کے آفیسر فرخ تیمور غلزئی کو سیکرٹری ریلوے بورڈ منسٹری آف ریلوے سے تبدیل کر کے ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں