اعجازاحمدچوہدری کی گرین ٹائون آمد،والی بال ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 21 اکتوبر 2019 23:41

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری کی گرین ٹائون آمد،کارکنوں نے اعجازچوہدری کاپرتباک استقبال کیا، اعجازاحمدچوہدری کشمیر والی بال کلب کے زیراہتمام سالانہ اوپن والی بال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے ، جیتنے والے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر رانا عبدالسمیع ، خالد بابا، میاں ثاقف ، کاشف کھوکھر سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑی اور تماشائی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں