وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،انجم جرال

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:01

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما انجم جرال نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کے ذریعے ملک کو لوٹا اور قوم کو قرضوں کی دلدل میں پھینکا، پی ٹی آئی قومی لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریگی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے جمہوریت کو طاقتور اور پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں گے، عوام کی طاقت سے پاکستان بدلے گا، گلے سڑے نظام سے نجات ملے گی اور پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کے اصلی ذمہ دار سابق حکمران بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، ان لوگوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے ملک کو قرضوں میں ڈبویا، ایون فیلڈ سمیت اپنے بچوں کی خوشیوں کیلئے قوم کے بچوں کی خوشیوں کو قربان کیااور لوٹ مارکر کے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کی ترقی کیلئے لگن اور جذبے سے شب وروز کام کر رہے ہیں، کرپٹ مافیا سے لوٹا ہو اتما م مال وصو ل کیاجائے گا اور وزیراعظم کی زیرقیادت ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں