لاہور،ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 8 نومبر 2019 23:42

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث132 ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث2گینگزگرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی4 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران12 ملزمان کے قبضہ سی10پسٹلز،1رائفل اور گولیاں برآمدکی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی22ملزمان کو گرفتار کر کی8کلو سے زائد چرس اور155لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈکیتی،چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاری وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اور لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر56 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں