وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دورہ ، اجتماع کیلئے واسا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،بہترین انتظامات کرنے پر افسران و عملہ کو شاباش دی

جمعہ 8 نومبر 2019 23:42

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیااور واسا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایس ڈی او سعد صدیقی نے اپنے عملے کے ہمراہ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی اوسعد صدیقی نے وائس چیئرمین واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا کا عملہ پانی و سیوریج کے نظام کو بحال رکھنے میں بھر پور طریقے سے مگن ہے۔

واسا کا عملہ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے 24گھنٹے موجود رہے گا اور شرکاء کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس سلسلے میں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے افسران اور عملے کو بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی اور ہدایت جاری کی کہ پوری دلجمعی کیساتھ پانی و سیوریج کے نظام کو فعال ر کھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں