سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ سے عوام کو سیوریج کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا‘شیخ امتیاز محمود

ہفتہ 9 نومبر 2019 19:34

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود کی ہدایت پر شہر میں سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 50سے زائد افراد پر مشتمل 2ڈیسلٹنگ ورکنگ گروپزبنا دیئے گئے ہیں جوکہ بہت ہی قلیل مدت میں مرحلہ وار جامع ڈیسلٹنگ کا کام مکمل کریں گی۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ڈیسلٹنگ کا فیصلہ عوامی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور بروقت ڈیسلٹنگ سے عوام کو سیوریج کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ سیوریج اور نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کوڑا کرکٹ پانی کے بہائو میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں