ایڈیشنل سیکرٹری ہوم چائنیز سکیورٹی کیپٹن (ر) ارشد منظور کا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس کا دورہ

چائنیز و دیگرغیر ملکی افراد کی رجسٹریشن سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 نومبر 2019 18:07

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ایڈیشنل سیکرٹری ہوم چائنیز سکیورٹی کیپٹن (ر) ارشد منظور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید سے ملاقات کی ۔ایڈیشنل سیکرٹری ارشد منظور نے ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان سے لاہور میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چائنیز و دیگرغیر ملکی افراد کی رجسٹریشن اور سکیورٹی سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری چائنیز سکیورٹی کیپٹن(ر) ارشد منظورنے ڈی آئی جی آپریشن آفس کے خدمت مرکز کابھی دورہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو چائنیز و دیگر غیر ملکی افراد کی رجسٹریشن اور دیگر فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری چائنیز سکیورٹی کیپٹن(ر) ارشد منظورکا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس خدمت مرکز میں شہریوں اور غیر ملکی افراد کو ریکارڈ مدت میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ خدمت مرکز کے عملہ کا بلا امتیاز اچھا برتائو اور پیشہ ورانہ طرز عمل دیکھ کر خوشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں