ضلعی افسران کے ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کے دورے

جمعرات 14 نومبر 2019 19:51

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران نے ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کے دورے کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے عابد مارکیٹ کے علاقے کا دورہ کیا ۔ اے سی سٹی تبریز مری بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔

اے ڈی سی آر نے مکینوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اے سی ماڈل ٹاؤن نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کیلئے دورے کئے۔صفدر حسین ورک نے لارنس روڈ کا دورہ کیا انہوں نے لارنس روڈ پر ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے دورہ کیا۔انہوں ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 ٹیپو بلاک میں ان ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا اورلاکڈ ہاؤسز کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈینگی ورکرز کی حاضری کو بھی چیک کیا۔اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 09 راوی زون کا دورہ کیا۔02 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ڈینگی لاروا کو تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں