لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سکولز کونسل بنانے کا حکم دے دیا

منگل 19 نومبر 2019 22:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سکولز کونسل نہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پرتمام سکولوں میں سکولز کونسلز بنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبروسیکرٹری سکولز پنجاب نے تعلیمی اداروں میں سکولز کونسلزبنانے سے متعلق رپورٹ پیش کردی جبکہ سی ای او ایجوکیشن نے سکول کونسل نہ بنانے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی‘رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ سکول کونسل نہ بنانے پر40 سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی‘10 سکولوں کو6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا‘ جس پر عدالت نے قرار دیا کہ والدین کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لیے کوئی میکنیزم تیار کریں ‘ آپ اس سسٹم کو سینٹرلائز کیوں نہیں کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں