ایل ڈبلیو ایم سی کا بوائز ہائی سکول باغبانپورہ و ٹھوکر نیاز بیگ پر صفائی آگاہی مہم کیمپ

بدھ 20 نومبر 2019 19:15

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ایل ڈبلیو ایم سی نے سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ اور ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا ،صفائی آگاہی مہم کا مقصدطلباء اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا،اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمہ شہر میں صٖفائی ستھرائی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہا ہے تاہم محکمہ کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے ،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کوڑے دان میں ڈالیں، انہوں نے کہا کہ صفائی سے متعلق شکایات کے بر وقت ازالہ کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں