حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک دن کی پرائس چیکنگ رپورٹ جاری

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے لاہور ڈویژن میں حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک دن کی پرائس چیکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی 47 اور کل 168 مارکیٹس کو چیک کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر لاہور میں 1لاکھ 78ہزار روپے سمیت کل 3لاکھ 84ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں پر شیخوپورہ 47ہزار، ننکانہ 95ہزار اور قصور میں 64 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر لاہور ڈویژن میں21 مقدمات درج کرکے 33 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ لاہور 19، قصور 1 اور شیخوپورہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ ندوزی، ملاوٹ اور ناجائز منافع کے خلاف 1400کاروائیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں