وفاقی سیکرٹری ایجو کیشن ڈائریکٹر کا پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا دورہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:29

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ہفتہ کے روز پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن لاہور کا دورہ کیا، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن شمیم آصف نے وفاقی سیکرٹری کو بتایا کہ ادارہ صو بہ بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت26لاکھ زائد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے، ایجوکیشن سیکٹر میں چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل ہے جو انتہائی کم خرچ میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

مزید برآں سیکرٹری ایجوکیشن کو پیف کے مختلف پروگرامز ایف اے ایس،ای وی ایس،این ایس پی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کرنل عمران یعقوب (ر)اور تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے بھی اپنے اپنے پروگرامز کے حوالے سے مختلف معاملات پر روشنی ڈالی جبکہ پنجاب بھر میں ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی سیکر یسی اور کیو اے ٹی کے ذریعے معیار تعلیم کو پرکھنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

مزید بر آں ڈائر یکٹر سی پی ڈی پی ڈیپارٹمنٹ عائشہ نعمان نے پنجاب بھر میں ہو نے ہونے والی ٹیچر ٹریننگ اکٹیو ٹیس کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وفاقی سیکر ٹری ایجوکیشن نے پیف کی تعلیم کے لیے کو ششوں کو سراہا اور آوٹ آف سکول چلڈرن کو سکول میں لانے اور خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تمام پروگرامز کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن جس ماڈل کے تحت چل رہا ہے یہ بہترین ماڈل ہے جس کے ذریعے ہم پنجاب کے تمام آئوٹ آف سکول چلڈرن کو سکولوں میں لا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کو بڑے لیول پر اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن شمیم آصف نے وفاقی سیکرٹری ایجو کیشن ڈائریکٹر ساجد یوسفانی کو عزازی شلیڈ بھی پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں