پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا دی

جمعہ 24 جنوری 2020 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لازم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی۔ جب کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔نوٹیفکیشن میں تمام کلاسز کے اسٹوڈنٹس کے لئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہننا سختی سے منع ہے۔ تمام طلبا 3 فروری سے یونیفارم پہنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں