پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے ، نفرت اور تشدد سے محفوظ بنانے اور یہاں مقیم مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو برابر مقام دینے کے بارے میں ایک جامع مشاورتی اجلاس
مختلف مسلم فرقوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز ، عیسائی ، ہندو اور سکھ مذہب کے رہنماؤں ، نوجوانوں کے نمائندوں ، ماہرین تعلیم ، میڈیا پرسنز اور اقلیتوں، انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے عملہ نے مشاورت میں شرکت کی
عمر جمشید ہفتہ 25 جنوری 2020 17:57
(جاری ہے)
یہ تنظیم امن اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ مشاورت کا انعقاد صوبہ پنجاب کے لئے مجوزہ بین المذاہب پالیسی کے لئے تجاویز کی تلاش اور انہیں مرتب کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
شاہد رحمت ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، وائی ڈی ایف نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ مختلف مذاہب کے مذہبی رہنما اکٹھے ہو گئے ہیں اور مذہبی بنیادوں پر عدم رواداری اور امتیازی سلوک کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعات اور تشدد کے حل تلاش کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے وکیل ، ماہرین تعلیم ، میڈیا اہلکار ، مذہبی رہنماؤں وغیرہ سے 12 مشاورتی میٹنگز کی جائیں گی۔ یہاں سے جمع کردہ تجاویز پر غور کیا جائے گا اور پنجاب کی بین المذاہب پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔ بیرسٹر سعید ناصر نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک ایم ایجنڈا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کے حصول کے لئے باہمی رواداری اور بیداری کے تصور سے آگے بڑھنا چاہئے۔ ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی ، پرنسپل جامعہ نعیمیہ ، لاہور، اور ممبراسلامی نظریاتی کونسل، نے نصاب پر نظر ثانی کرنے اور کتابوں میں موجود ہر طرح کی نفرت کی حوصلہ شکنی کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے سفارش کی کہ ایک جامع پالیسی بنانے کے لئے وزارت تعلیم کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ کرسچن اسکالر اور چرچ آف پاکستان کے نمائندے فادر قیصر فیروز نے کہا کہ ہمیں بحیثیت معاشرہ یہ سمجھنا چاہئے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا مطلب دوسروں کی اقدار ، اصول ، مذاہب اور روایت کا احترام کرنا ہے۔ ان کے بقول بین المذاہب ہم آہنگی کے حصول کے لئے لوگوں کو ہر سطح پر تعلیم دینا پہلا قدم ہے لہذا دیہات اور دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے کے لئے ہم آہنگی ، رواداری ، اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بنایا جانا چاہئے۔ ہندو رہنما سارا بھوما نے کہا کہ ملکیت کے نظریے کا انتخاب ریاست اور معاشرتی دونوں سطحوں پر ہونا چاہئے۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئ کہ پیغام پاکستان فتویٰ کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ملاقات
مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا