پاک ترک معاہدوں سے صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا : اعظم چوہدری

پیر 17 فروری 2020 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے ترکی صدر کی پاکستان آمد کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے صنعتیں ترقی کرینگی اور ملک میں معاشی استحکام آئے گا ،دونوں ممالک کے درمیان 12نئے معاہدوں سے ملک میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پہلے مرحلے میں باہمی تجارت ایک ارب ڈالر او ر پھر حتمی مرحلے میں5ارب ڈالر تک لے جانے سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اعظم چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ترک قوم کی دوستی پر پختہ یقین رکھنے کے طلبگار ہیں بزنس اور سرمایہ کرای کے ماحول میں بہتری لانے کو اساس بنانے والے اقدامات پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لئے کہیں زیادہ جاذب نظر بنانے رہے ہیں ترکی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بزنس مینوں کا ایک بڑا گروپ وفد کے ساتھ آیا ۔ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتی ہیں پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کررہا ہے۔ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور ترک صدر نے دورہ پاکستان کے دوران تجارت5ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات پر اظہار اعتما د ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں