لاہور پولیس آپریشنز ونگ کامنشیات فروشوں کیخلاف سپیشل کریک ڈائون جاری

رواں سال ابتک1160منشیات فروش گرفتار،1157مقدمات درج

ہفتہ 22 فروری 2020 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے۔رواںسال ابتک شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ابتک 1160منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس سٹیشنز میں1157مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ڈویژن نے 214، کینٹ 261 ، سول لائنز 127، صدر 267 ، اقبال ٹائون 95 اور ماڈل ٹائون ڈویژن نے 196 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سی388کلو گرام سے زائد چرس،64کلو 555گرام ہیروئن ،191گرام آئس،16 کلوگرام سے زائدافیون اور12ہزار 204لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت میں دھکیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہری منشیات کا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔ رائے بابر سعید نے پولیس افسران کوتعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاںجاری رکھنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں