پنجاب میں کروناوائرس کا کو ئی مریض نہیں ،چینی افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی‘ سیکرٹری صحت

ڈاکٹرز کی پانچ شہروں میں ٹریننگ شروع کروا دی گئی ہے،این نانئنٹی فائیو ماسک صرف ہیلتھ پروفیشنل استعمال کریں

جمعرات 27 فروری 2020 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کروناوائرس کا کو ئی مریض نہیں ، پنجاب بھر کے مختلف کیمپوں میں موجود چینی افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی پانچ شہروں میں ٹریننگ شروع کروا دی گئی ہے،محکمہ صحت ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس پہننے، مریض کی دیکھ بھال کے دوران وائرس کے پھیلا ئواور خود کو محفوظ رکھنے کی تربیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

این نانئنٹی فائیو ماسک صرف ہیلتھ پروفیشنل استعمال کریں،عام شہریوں کیلئے سرجیکل ماسک کااستعمال بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کروناوائرس کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کے ڈاکٹرز پنجاب کے تمام ائیر پورٹس پر الرٹ ہیں۔پنجاب کے پانچ بڑے ہسپتالوں کو ائیر پورٹس کے ساتھ منسلک کر کے آئسولیشین وارڈ بنائے گئے ہیں جن میںسروسز ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، علا مہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں