سٹی ٹریفک پولیس نے کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 29 فروری 2020 17:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیاہے۔سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک صدر محمودالحسن گیلانی نے پودا لگایا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابدکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام ٹریفک دفاتر میں پودے لگانے کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔

فضائی آلودگی سے بچاو کا واحد حل شجر کاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحتمند معاشرے کیلئے صاف آب و ہوا بہت ضروری ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں