لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باوجود محکمہ خوراک پنجاب آٹے کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (لاک ڈاؤن) کی صورتحال کے باوجود محکمہ خوراک پنجاب آٹے کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔آٹے کی فروخت کے لئے لاہور شہر میں مختلف مقامات پر 25 سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک موجود ہیں-صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور شہر کے عوام کو انکے گھروں کے پاس ہی سیل پوائنٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بیگم کوٹ شاہدرہ، کریم پارک، گلشن راوی، سبزہ زار، وحدت کالونی، میاں پلازہ ،جوہر ٹاؤن، چائنہ سکیم، چوہنگ، ٹھوکر نیاز بیگ میں ٹرک کھڑے ہیں۔ماڈل بازار رائیونڈ، ماڈل بازار شیر شاہ کالونی، ماڈل بازار ہربنس پورہ، مانگا، گرین ٹاؤن، جلو موڑ، بھٹہ چوک اور اسلام پورہ،کاہنہ نو، گجومتہ،. نشتر کالونی، مکہ کالونی، شادمان گول چکر،ٹائون شب بازار اور چونگی میں آٹے کے ٹرک موجود ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں