بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوں میں تیسرے شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

بدھ 1 اپریل 2020 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوں میں سے تیسرے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔بھارت سے 29مارچ کوپانچ پاکستانی شہری واہگہ کے راستے واپس آئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان میں سے دوافراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ سروسزہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں موجود تیسرے شخص نگہت مختار کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جو عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہے ۔ نگہت مختارکے بھائی یاسرمختاراوررشتہ دارخالدکاٹیسٹ گزشتہ روزمثبت آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں