مشکل حالا ت میں اپوز یشن کارویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ‘ ساجدہ کھرل

پی ٹی آئی حکومت عوام کی مشکلا ت سے آگاہ ہے مستحق افراد کی ہر ممکن طر یقے سے مدد کی جا رہی ہے

پیر 6 اپریل 2020 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پنجاب حکومت کی ترجمان ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ مشکل حالا ت میں اپوز یشن کارویہ غیر ذمہ دارانہ ہے،کورونا وائر س پوچھ کر نہیں آ تا کہ یہ حکومتی بندا ہے یا اپوز یشن کا،سب ذ مہ داری کااحسا س کر یں،پی ٹی آئی حکومت عوام کی مشکلا ت سے آگاہ ہے مستحق افراد کی ہر ممکن طر یقے سے مدد کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کے وزیر مشیر اور تحریک انصا ف کاہرکارکن کورو نا وائر س کیخلا ف عوام کے شانہ بشانہ کھڑاہے، مشکل حالات کا زیادہ پریڈ ختم ہو چکا ہے ان شا ء اللہ چند دنو ں بعد پور ے ملک سے لاک ڈائو ن ختم ہو جائے گا۔ عوام حکومتی ہدایا ت پر عمل کرے ان شا ء اللہ فتح پاکستانی عوام کامقدر بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں