لاہور، غیر قانونی تعمیرات کے یقینی سد باب کیلئے صوبہ بھر میں نان کوالیفائیڈ افراد کو بلڈنگ انسپکٹر تعینات کرنے پر پابندی عائد

بدھ 8 اپریل 2020 01:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے یقینی سد باب کے لئے صوبہ بھر میں نان کوالیفائیڈ افراد کو بلڈنگ انسپکٹر تعینات کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی طرف سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز چیف کارپوریشن افسران سمیت دیگر ذمہ داران کو مذکورہ احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے احکامات کی روشنی میں نان ٹیکنیکل افراد ایڈیشنل چارج پر بھی بلڈنگ انسپکٹر کے پرکشش عہدے پر مزے نہیں لوٹ سکیں گے۔ بلڈنگ انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تمام نان ٹیکنیکل سٹاف کو فوری طور پر فارغ کر کے محکمہ بلدیات پنجاب حکام کو حقائق پر مبنی رپورٹ ارسال کی جائے۔ اس سلسلہ میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ بلدیات پنجاب حکام نے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر کے عہدے پر مطلوبہ قابلیت کے حامل افراد کی تقرری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں