لاک ڈان میں غربا اور دیہاڑیدار طبقہ تو جہ کا مستحق ہے‘عثمان غنی

ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ استغفار کی کثرت اور صلا توبہ کا اہتمام کرے

بدھ 8 اپریل 2020 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ئب ناظم محمد عثمان غنی نے کہا ہے کہ لاک ڈان میں غربا اور دیہاڑیدار طبقے تو جہ کا مستحق ہے،ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ استغفار کی کثرت اور صلا توبہ کا اہتمام کرے، ملک میں مزدور طبقہ اور غریب افراد کی مدد کے لیے حکومت کے ساتھ مخیر حضرات بھی آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاون سے محنت کش طبقہ شدید اذیت کا شکار ہے اور پنجاب حکومت کا راشن تقسیم اور فلاحی کاموں کے لیئے اجازت نامہ لینے کا فیصلہ سمجھ سے بالا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت صرف اعلانات کر رہی ہیں لیکن عملی طور پر ابھی تک عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ فلاحی تنظیموں کوامدادی کامو ں سے رو کنا بہت بڑا ظلم اور مفلس افراد سے کھلی د شمنی ہے۔ حکومت کو تو فلاحی تنظیموں کا سا تھ دینا چاہیے تاکہ مشکل گھڑی میں عوام کے دکھو ں کو کم کیاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں