ملک میں بہت نازک صورتحال ہے ،کسی بھی غفلت سے کورونا مزید پھیل سکتا ہے‘ آفتاب جہانگیر

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام نے احتیاطی تدابیرسے متعلق غیر سنجیدہ رویہ اپنایا ‘پارلیمانی سیکرٹری

بدھ 27 مئی 2020 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) مذہبی امور کے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کوروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیرکے حوالے سے عوام کے غیر سنجیدہ رویے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت نازک صورتحال ہے اور کسی بھی غفلت سے یہ وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی قواعد و ضوابط کی پاسداری سے مشروط تھی لیکن ایس او پیز پر عملدرآمدنہیں کیا گیا ۔ اب بہت نازک صورتحال ہے اور کسی بھی غفلت سے یہ وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں