اکائونٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں 28 کروڑ روپے کی کرپشن کیس

لاہور احتساب عدالت نے سماعت تیرہ جون تک ملتوی کردی

پیر 1 جون 2020 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں 28 کروڑ روپے کی کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 13جون تک کے لئے ملتوی کردی جبکہ احتساب عدالت نے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل کیس کی سماعت کے بعد آئندہ 18 جون تک کے لئے ملتوی کردی واضح رہے کہ ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل میں سکینڈل کے مرکزی ملزم احمد سیال سمیت 32 ملزمان نیب کی حراست میں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں