ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے بارہ ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق

پیر 1 جون 2020 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے بارہ ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ان ملازمین کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ڈی سی آفس لاہور کے 188 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ جن میں سے 12 ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد باقی رہ جانیوالے ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں