حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کارلارہی ہے ،ثانیہ کامران

پیر 1 جون 2020 23:19

لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری نعمان اللہ چٹھہ نے وفود کے ہمراہ ملاقات کی اور سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم سازی سمیت دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

وفود سے ملاقات کے موقع پر ثانیہ کامران نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ذمہ داران سے مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا اعلان کیا جائیگا ، تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے برابر ی کی بنیادپر مواقع فراہم کئے ہیں، مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کارلارہی ہے ،اب عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر بلاتفریق یقین رکھتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں