کرونا کے خلاف جنگ میں محدود وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کی مستحق ہے۔فیاض الحسن چوہان

اتوار 5 جولائی 2020 01:20

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے کرونا کے خلاف جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں محدود وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 جولائی سے شروع ہونے والے اس سفر میں ابتک این سی او سی کی طرف سے ملک بھر میں کرونا مریضوں کے لیے 27000 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، ہیلتھ ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج جںکہ کمزور طبقات کے لیے 149 ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی 132 لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی استعداد 60 ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کرونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ''کرونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ'' کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں