اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کا ظہور الہی روڈ اور مین مارکیٹ گلبرگ کا دورہ ،ْ بارشی پانی جلد نکالنے کی ہدایت

ہفتہ 8 اگست 2020 23:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ظہور الہی روڈاور مین مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا. ایس ڈی او واسا گلبرگ بھی ان کے ہمراہ تھی. انہوں نے بارشی پانی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے ظہور الہی روڈ اور قذافی اسٹیڈیم پر اضافی ڈسپوزل پمپس نصب کرنے کی ہدایت کی تاکہ جلد سے جلد بارشی پانی کو نکالا جا سکی.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور واسا ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنائیں. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے بارشی پانی کو نشیبی علاقوں سے فوری نکالنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں