چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ میاں چنوں بار وفد کی ملاقات، دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 اگست 2020 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی. میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت بار کے صدر چوہدری سعید فرخ کر رہے تھے جبکہ وفد میں بار کے عہدیداران اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وکلاء و بار کو درپیش مسائل اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وکلاء وفد نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے جلد اور معیاری انصاف اور سائلین کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ملک جاوید اقبال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں