ڈاکٹر عبدالرزاق قائم مقام ایم ایس جنرل ہسپتال مقرر ، چارج سنبھال لیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ڈائریکٹر آؤٹ ڈورڈاکٹر عبدالرزاق (گریڈ19) کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ ڈاکٹر عبدالرزاق نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے اور انہوں نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں