چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بھکاری بچوں کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری،

100سے زائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم کی جانب سے بھکاری بچوں کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم کی جانب سے گزشتہ تین روز کے دوران 100سے ذائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔چیئر پرسن سارہ احمد نے بھکاری بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھکاری بچوں کو بھیک نہ مانگنے پر آمادہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ معصوم بچوں سے بھیک منگوانا جرم ہے۔ان بچوں کو بھیک دینے کی بجائے تعلیم کے ذریعے بہتر مستقبل کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے بعد تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ بھکاری بچوں کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر فوری اطلاع دے کر ان بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں