سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیٹی کاموٹر وے زیادتی کیس کے جائے وقوعہ کا دورہ ،مرکزی ملزم کے گرفتار نہ ہونے پر اظہار برہمی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیٹی کیکنوینر سینیٹر قرة العین مری اور سینیٹر کیشو بائی نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سینیٹ کمیٹی ممبران کو اب تک کی تفتیش سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزی ملز م عابد ملہی کے گرفتار نہ ہونے پر کمیٹی نے پنجاب پولیس پر برہمی کااظہار کیا۔سینیٹر ز نے کہا کہ پولیس ایک ملزم گرفتار نہیںکر سکی ،ملزم ہر جگہ سے فرار ہوتا رہا، اندوہناک واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں، حکومت کو خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں