نجی و سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 418 بیڈز مختص

پیر 28 ستمبر 2020 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی و سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 418 بیڈز مختص کر دئیے گئے ۔ ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور ٹیلی شیٹس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم کو کامیاب اور مؤثر بنانے کے لئے دورے کریں، کباڑخانوں کی چیکنگ کو بھی یقینی بنائیں، غیر ضروری سامان کو اٹھوائیں. ڈی سی نے کہا کہ گھروں میں موجود آئیر کولرز، ٹبوں اور گھروں کی چھتوں کو چیک کریں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے لہذا فوری پانی کو ہٹائیں اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں، ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں. دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہی.علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھے ہوئے ہی.اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کے لئے جناح ہسپتال کالونی کا دورہ کیا. انہوں نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا. 02 مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کروا دیا گیا.ڈینگی سپرے کا عمل جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں