سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے اکرم اشرف گوندل کو 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دید۔ درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ یاقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شراب لائسنس جاری کیا ۔تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کر چکا ہوں ،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں