فرانسیسی صدر کا بیان قابل مذمت ، عالمی برادری نوٹس لے ،ڈاکٹرنوشین حامد

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:37

لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامدمعراج نے کہا ہے کہ اسلام کےخلاف فرانس کے صدر کا بیان قابل مذمت ہے، عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے ، پیغمبر اسلام ﷺ کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، توہین آمیز خاکو ں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ اور آپ ﷺکی سیرت طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، آپ ﷺ کی آمد سے ہو سو رحمتوں کا اجالاہوا اور باطل کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے ،انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ کی ولادت باسعادت امت محمدیہ کیلئے رحمت کا ذریعہ ہے جس کا جتنا بھی شکرادا کریں کم ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیراہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، ہم آقاﷺ کا جشن ولادت مذہبی جوش وخروش سے منائیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں