جی سی یونیورسٹی میں‌ ورلڈ فشریزڈے کے حوالے سے آگاہی واک اورسیمنار کا انعقاد

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2020 21:43

جی سی یونیورسٹی میں‌ ورلڈ فشریزڈے کے حوالے سے آگاہی واک اورسیمنار کا انعقاد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ورلڈ فشریز ڈے کے حوالے سے آگاہی واک اورسیمنارکاانعقاد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراصغرزیدی نے آگاہی واک کی قیادت کی.واک کا انعقاد جی سی یو شعبہ ذوالوجی کی جانب سے کیا گیا تھا.جس کا مقصد ملک میں‌ فش فارم کے رحجانات کوفروغ دینا تھا.

(جاری ہے)

سیمنارسے وائس چانسلرڈاکٹراصغرزیدی،ڈاکٹرمحمد ایوب، ڈاکٹراقبال، نورالہیٰ اورسمیع اللہ، ڈاکٹرشہزادجدون،وائس چانسلربلتستان یونیورسٹی محمد نعیم خان اورصدرشعبہ ذوالوجی پروفیسرعاطف یعقوب نے خطاب کیا.مقررین نے کہا سائنسی بنیادوں ہرماہی گیری کی صنعت کوبڑھانے کی ضرورت ہے.اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹراصغرزیدی کاکہنا تھا کہ فشریز صنعت کے فروغ کےلئے تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین باہمی روابط بہت ضروری ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں